ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  منگلورو میں گیس سلینڈر دھماکہ - ماں اور تین بچے شدید زخمی 

 منگلورو میں گیس سلینڈر دھماکہ - ماں اور تین بچے شدید زخمی 

Sun, 08 Dec 2024 12:13:03  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو، 8 / دسمبر (ایس او نیوز) منجناڈی گاوں کے کاندیکا علاقے میں موجود ایک مکان میں رسوئی گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ پڑا اور گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک ماں اور تین بچیاں شدید زخمی ہوگئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق    گیس سلینڈر کا یہ دھماکہ عبدالمطلب نامی شخص کے گھر میں ہوا ۔ آگ کی زد میں آنے زخمی ہونے والوں کی شناخت کبریٰ، میادیی، ماذیہ اور مائدہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ چاروں زخمیوں دیرلکٹہ کے پرائیویٹ ہاسپٹل کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ گیس سلینڈر کا دھماکہ آدھی رات کو ہوا جبکہ گھر کے تمام افراد سو رہے تھے ۔ دھماکے کی وجہ سے گھر کی چھت اڑ گئی اور کھڑکیوں اور بیڈ روم کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔ جس پلنگ پر ماں اور بچیاں سو رہے تھے وہ پوری طرح جل گیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ہوتے ہی آگ بھڑکی تو پلنگ پر سو رہی بڑی بیٹی نے کمرے کا دروازہ کھول کر زخمی ماں اور دیگر بہنوں کو باہر نکالا ۔ اس دوران دھماکے کی آواز سن کر پڑوسی مدد کے لئے دوڑ پڑے اور انہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔
    
تحصیلدار پُٹا راجو نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات  جاری ہے ۔ 


Share: